جنرل نیوز

ریاض علی رضوی ریاستی جنرل سیکریٹری تلنگانہ مسلم انٹیلیکچوئل فورم کی پونم پربھاکر ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ و پسماندہ طبقات کی تہنیت

کریم نگر (پریس نوٹ) جناب محمد ریاض علی رضوی ریاستی جنرل سیکریٹری تلنگانہ مسلم انٹیلیکچوئل فورم نے آج مسٹر پونم پربھاکر ریاستی وزیر حمل ونقل و پسماندہ طبقات کے دورہ کریم نگر کے موقع پر ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرتے ہوئے ان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے شال پوشی و گلدستہ پیش کرتے ہوئے ان کو تہنیت پیش کی۔اس موقع پر ان کے ہمراہ جناب محمد عبدالرشید ریٹائرڈ لکچرار و صدر تلنگانہ مسلم انٹیلیکچوئل فورم ضلع کریم نگر، محمد‌ فیاض علی رضوی ریاستی سیکریٹری تلنگانہ اودیوگولہ سنگھم ،شفیق احمد‌ اطہر سینیر جرنلسٹ و جنرل سیکریٹری تلنگانہ مسلم انٹیلیکچوئل فورم ضلع عادل آباد ،محمد عبد المقتدر مکرم نایب صدر تلنگانہ مسلم انٹیلیکچوئل فورم کریم‌ نگر ،احمد ریان علی و دیگر موجود تھے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button