جنرل نیوز

جگتیال میں خواجہ یونس علی ریحان این آر آئی کے اعزاز میں شاندار تقریب

جگتیال مجلس کے ضلع صدر خواجہ لیاقت علی محسن اور ڈاکٹر ضمیر علی عدنان کی جانب سے خواجہ یونس علی ریحان  این آر آئی کی جدہ سے آمد کے موقع پر 10 اگست  کو  آر بی فارم ہاؤس میں ایک شاندار تقریب منعقد کی گئی۔

 

تقریب میں معروف مزاج شاعر  وحید صاحب  العمروف ٹیپکل جگتیالی نے بحیثیت مہمانِ خصوصی شرکت کی اور اپنے کلام سے شرکاء کو محظوظ کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر نذیر الدین نوید، مقیم دبئی، محمد کلیم، مقیم سعودی عرب، عبدالقادر مجاہد، کوآپشن ممبر، محمد مجیب الدین، کوآپشن ممبر، اور سراج الدین منظور سابق میونسپل وائس چیئرمین، بحیثیت اعزازی مہمان شریک ہوئے۔

 

تقریب کے اختتام پر خواجہ یونس علی ریحان اور ڈاکٹر ضمیر علی عدنان نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button