مبارکباد

الحاج سید ایوب علی رئیل اسٹیٹ تاجر نظام آباد کی دختر کی شادی خانہ آبادی سرکردہ شخصیات کی شرکت 

نظام آباد:12/ڈسمبر (اردو لیکس) نظام آباد کے ممتاز و مشہور و معروف رئیل اسٹیٹ بزنسمین منیجنگ پارٹنر بمبئی ٹی کمپنی، منیجنگ ڈائرکٹر آئیڈیل ڈویلپرس و چیرمین نالیج پارک انٹرنیشنل اسکول نظام آباد الحاج سید ایوب علی کی دختر نیک اختر (یم بی بی ایس)عثمانیہ کا عقد مسعودعزیزم محمد وائل علی بابر (ایم ایس آسٹریلیا) فرزند محمد خواجہ علی بابر ساکن حیدرآباد کے ساتھ بمقام راج محل فنکشن ہال ائیرپورٹ روڈ شمس آباد حیدرآباد میں بعد نماز عشاء بحسن و خوبی انجام پایا۔

محفل عقد میں سابقہ ریاستی وزیر محمد علی شبیر، سابقہ ایم ایل اے چارمینار ممتاز احمد خان، سکریٹری اقلیتی بہبودسیدعمر جلیل (آئی اے ایس)، چیرمین اقلیتی کمیشن طارق انصاری، ڈپٹی میئر بلدیہ محمد ادریس خان، نائب صدر پی سی سی طاہر بن حمدان، سابقہ ریڈکو چیرمین ایس اے علیم، ، سابقہ صدر ضلع مجلس نظام آباد و ڈپٹی میئر ایم اے فہیم، محمدشجاعت علی صوفی موظف محکمہ پولیس، اے سی پی حیدرآباد محمد وحید الدین، کارپوریٹرس ہارون خان، سابقہ کارپوریٹرس محمد مصباح الدین، مجاہد خان، صدر ضلع اقلیتی سیل بی آر ایس نوید اقبال، صدراردو سوسائٹی مرزا افضل بیگ تیجان، سینئر جرنلسٹ نمائندہ رہنمائے دکن احمد علی خان، محمد بلیغ احمد (منصف)، محمد انور خان (ہلچل تلنگانہ)،محمد اویس خان (مومن ٹائمز)، کانگریس قائدین اشفاق احمد خان پاپا،جمیل عبدالقدیر (جے کے)، مقصود احمد ایڈوکیٹ، محمد نعیم الدین کاماریڈی،محمد افتخار احمد این آر آئی،محمد نثار احمد کلاسک، شکاری ایوب خان،عبدالرحیم، اختر احمد خان، محمد انور، مرزا یونس بیگ، محمد سمیع الدین، ایم اے قیوم ، بی آر ایس قائدین سمیر احمد، مولانا کریم الدین کمال، ایم اے قیوم این آر آئی، رشید خان جاویدکے علاوہ محمد شکیل احمد اے آر ہاسپٹل، محمد شفیق خان، محمد اقبال احمدمنڈل آفیسر، محمد افضل احمد انجینئرکے علاوہ عبدالقدیر حسامی، شیخ حیدرقاسمی، مولانا عابد قاسمی، حافظ ارشد متین و جمعیۃ علماء اہلحدیث، اہل سنت والجماعت، جماعت اسلامی ہندسے وابستہ سرکردہ شخصیتوں رئیل اسٹیٹ تاجروں، معززین شہر سیاسی، سماجی و ملی تنظیموں سے وابستہ قائدین، دوست احباب و رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کرتے ہوئے عاقدین کے حق میں دعائے خیر کی۔

 

الحاج سید ایوب علی، سید مجیب علی سکریٹری و کرسپانڈنٹ نالج پارک انٹرنیشنل اسکول، سید نجیب علی ایڈوکیٹ قائدکانگریس، سید شعیب علی تاجر، سید ریحان علی، سید فیصل علی نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔ بعد ازاں اس موقع پر مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ ترتیب دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button