انٹر نیشنل

عراقی خاتون رکن پارلیمنٹ کے گھر اینٹی کرپشن کے عہدیداروں کا دھاوا – سونے کی بکنی سمیت 809 کروڑ روپے مالیت کے اثاثے برآمد

بغداد: عراق میں انسدادِ بدعنوانی حکام کے ایک دھاوے کے دوران ایسی چیز برآمد ہوئی جس نے سب کو حیران کر دیا۔ خاتون رکنِ پارلیمنٹ کے گھر سے نقد رقم، سونا، ہیرے اور قیمتی زیورات کے ساتھ ساتھ خالص سونے سے تیار کردہ بکنی (خواتین کا زیرِ لباس) بھی برآمد ہوئی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق، بدعنوانی کے سنگین الزامات کا سامنا کرنے والی عراقی رکنِ پارلیمنٹ عالیہ نصیف کی رہائش گاہ پر انسدادِ بدعنوانی حکام نے دھاوا کیا۔ کارروائی کے دوران تقریباً 1.33 کروڑ امریکی ڈالر (تقریباً 148 کروڑ بھارتی روپے) مالیت کی نقد رقم، سونا، ہیرے، زیورات اور دیگر قیمتی اشیا ضبط کی گئیں۔

 

حکام نے خاتون رکنِ پارلیمنٹ کی متعدد جائیدادیں اور دیگر اثاثے بھی اپنی تحویل میں لے لیے ہیں۔ ابتدائی اندازوں کے مطابق ضبط کیے گئے غیر قانونی اثاثوں کی مجموعی مالیت 8.5 کروڑ امریکی ڈالر (تقریباً 809 کروڑ بھارتی روپے) بتائی جا رہی ہے۔ سونے سے تیار کردہ بکنی کی برآمدگی نے اس کارروائی کو عالمی میڈیا اور سوشل میڈیا پر غیر معمولی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button