انٹر نیشنل

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدہ صورتحال کے درمیان چین کا اہم بیان

نئی دہلی۔بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے پس منظر میں چین نے ایک بار پھر اہم اور واضح موقف اختیار کیا ہے۔

 

چین نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں اس کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔یہ بات چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ ایک ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کہی۔

 

پاکستان کے وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق، اس گفتگو کے دوران موجودہ کشیدہ صورتحال سے متعلق تفصیلات اسحاق ڈار نے چینی وزیر خارجہ کو فراہم کیں۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button