تلنگانہ

تلنگانہ کے سرکاری ملازمین اور وظیفہ یاب ملازمین کیلئے خوشخبری

حیدرآباد: دسہرہ تہوار کے موقع پر تلنگانہ حکومت نے ملازمین اور وظیفہ یاب ملازمین کو خوشخبری سنائی ہے۔ ریاستی سرکاری ملازمین اور پنشنرس کے لیے دو ڈی اے کی منظوری دیتے ہوئے حکومت نے احکامات جاری کردیے ہیں۔

 

ماہ کی یکم تاریخ کو منعقدہ ریاستی کابینہ کے اجلاس میں دو ڈی اے ادا کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔ اس سلسلے میں حکومت نے آج باقاعدہ جی او جاری کردیا ہے۔حکومت کے مطابق ڈی اے میں اس اضافے سے ریاستی حکومت پر ہر سال تقریباً 2,500 کروڑ روپے کا اضافی مالی بوجھ پڑے گا۔

 

اضافہ شدہ ڈی اے اکتوبر کی تنخواہ کے ساتھ ادا کیا جائے گا اور یکم نومبر کو ملازمین کے بینک کھاتوں میں بڑھا ہوا ڈی اے جمع ہوجائے گا۔ڈی اے کے بقایاجات حکومت 33 اقساط میں ادا کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button