تلنگانہ

تلنگانہ میں فارم 7 کے غلط استعمال کے ذریعے مسلمانوں کے ووٹ خارج کرنے کی سازش-   ایس ڈی پی آئی  کا سخت احتجاج

تلنگانہ ایس ڈی پی آئی کے ریاستی صدر جناب سید منصور شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پورے ہندوستان میں تقریباً ڈیڑھ سال سے اور تلنگانہ میں تقریباً چھ مہینے سے ایس آئی آر کا کام ہو رہا ہے۔

 

ایس آئی آر کا عمل بی جے پی حکومت کے طرف سے الیکشن کمیشن کے ذریعے کروایا جارہا ہے جس کے نتیجے میں اب تک کئی ریاستوں میں لاکھوں ایسے مسلمانوں کے نام ووٹر لسٹ سے حذف کردیے گئے ہیں جو پچھلے کئی انتخابات میں ووٹ بھی کاسٹ کر چکے تھے۔تلنگانہ میں ہوۓ حالیہ ایس آئی آر کے موقع پر فارم 7 کا غلط استعمال کر کے جان بوجھ کر مسلمانوں کے ووٹ کاٹے گئے ہیں۔

 

الیکشن کمیشن کی جانب سے فارم 7 کا ناجائز استعمال کر کے مسلم رائے دہندگان کے نام انتخابی فہرستوں سے خارج کروانے کی دانستہ کوششوں پر سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) نے گہری تشویش اور شدید برہمی کا اظہار کیا۔

 

تلنگانہ کے مختلف اسمبلی حلقوں بالخصوص گوشہ محل اور مشیرآباد میں فارم 7 کا غلط و غیر قانونی استعمال کر کے بڑے پیمانے پر مسلم ووٹروں کے نام انتخابی فہرستوں سے خارج کرنے کا غیر جمہوری معاملہ سامنے آیا ہے۔ہے۔

 

اب جب کہ الیکشن کمیشن کی ایس آئی آر کے معاملے میں بدعنوانیاں اور جانبدارانہ کاروائی پورے ملک میں ظاہر ہوچکی ہے کہ کس طرح الیکشن کمیشن نے فسطائی طاقتوں کے اشارے پر اقلیتوں کو حقِ رائے دہی سے محروم کرنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے ہیں؛ جبکہ سیکولر ریاست میں اس قسم کی سازشیں جمہوری اقدار کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

 

جناب سید منصور شاہ، ریونت ریڈی حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ آپ چونکہ ایک سیکولر حکومت کے دعویدار ہیں، اس لیے فوری طور پر اس معاملے کا سخت نوٹس لے اور ووٹر لسٹوں سے نام کٹوانے کی غیر جمہوری سازش میں ملوث افراد اور عناصر کے خلاف سخت ترین قانونی و تادیبی کارروائی کریں۔

 

ایس ڈی پی آئی تلنگانہ الیکشن کمیشن سے بھی مطالبہ کرتی ہے کہ وہ مرکز میں مودی حکومت کی طرف داری سے کام نہ لے بلکہ اس سنگین مسئلے پر سنجیدگی سے غور کرے اور اپنا منصفانہ اور غیر جانبدارانہ کردار ادا کرے تاکہ ملک کے اندر جمہوریت اور شہریوں کا حقِ رائے دیہی برقرار رہ سکے۔ جن ووٹروں کے نام بدنیتی سے خارج کیے گئے ہیں، ان کے نام بلا تاخیر انتخابی فہرست میں دوبارہ بحال کیے جائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button