ملک کے تحفظ کیلئے مرکز کے اقدامات کی مکمل حمایت ۔ اندرا کرن ریڈی

نرمل-10/مئی(عبدالعظیم)ملک کے تحفظ کیلئے حکومت کے اقدامات کیلئے ان کی مکمل حمایت حاصل ہے
ان خیالات کا اظہار سابق ریاستی وزیر اے اندرا کرن ریڈی نے اپنی رہائش گاہ واقع شاستری نگر نرمل میں منعقدہ آپریشن سندور پریس کانفرنس سے کیا انہوں نے قومی سلامتی کے معاملے کوئی سیاست نہیں ہے اور ہر ایک ہندوستانی شہری سے ایک ہونے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا ہندوستانی فوج نے آپریشن سندور کے تحت اپنے جان کی پرواہ کیے بغیر
ہمت اور اپنی جان کی قربانیوں کی لازوال حمایت کی جس میں کرنل صوفیاء قریشی و دیگر نے اہم کردار ادا کیا بعد ازاں آپریشن سندور جنگ کے دوران بہادر سپاہی مرلی نائک نے اپنی جان کی قربانی دینے ہر دو منٹ کی خاموشی منائی گئی اس موقع پر کانگریس پارٹی ایس سی سیل اسٹیٹ لیڈر ستیانارائن ل، ای ایف سی ایس کے چیئرمین
دھرماجی راجندر، پی اے سی ایس کے چیئرمین رامانا ریڈی، پاکلا فاؤنڈیشن کے چیئرمین رامچندر، نالم سرینواس، پربھاکر گوڈ، اکِھل و دیگر موجود تھے