حیدرآباد میں سنسنی خیز قتل کا واقعہ، خاتون کی نعش کو کتے نوچ رہے تھے؛ ہاتھ پاؤں غائب، زیادتی کے بعد قتل کا شبہ
حیدرآباد: حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ ناگول پولیس اسٹیشن کے حدود میں تٹی انارم گاؤں کے قریب ایک خاتون کی نعش برآمد ہونے سے سنسنی پھیل گئی۔ صبح واکنگ کے لئے جانے والے افراد نے نعش کو دیکھا اور پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس نے نعش کی شناخت او یو مانکیشور نگر کی رہنے والی منگماں کے طور پر کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ 28 تاریخ کو عثمانیہ یونیورسٹی پولیس اسٹیشن میں منگماں کی گمشدگی کی شکایت درج کرائی گئی تھی۔
نعش کے قریب شراب کی بوتلیں بھی ملی ہیں، جبکہ نعش کے ہاتھ اور پاؤں موجود نہ ہونے سے پولیس کو مختلف شبہات پیدا ہوئے ہیں۔ ابتدائی طور پر پولیس اس زاویے سے بھی تحقیقات کر رہی ہے کہ کہیں خاتون کو زیادتی کے بعد قتل تو نہیں کیا گیا۔
صبح کی سیر کے لیے آنے والے افراد نے دیکھا کہ کتے نعش کو نوچ رہے تھے، جس کے بعد انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس حکام موقع پر پہنچے، نعش کو قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردی۔



