انٹر نیشنل
فلپائن میں طاقتور زلزلہ – فلپائن، انڈونیشیا اور ملائیشیا سمیت متعدد ممالک کے لئے سونامی وارننگ جاری

فلپائن کے جنوبی علاقے میں پیر کی علی الصبح 7.8 شدت کا طاقتور زلزلہ محسوس کیا گیا، جس کے بعد فلپائن، انڈونیشیا اور ملائیشیا سمیت متعدد ممالک کے لیے سونامی وارننگ جاری کر دی گئی
۔جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز کے مطابق زلزلے کا مرکز جزیرہ منڈاناؤ کے قریب زمین کی سطح سے صرف 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا، جس کے باعث شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
فلپائن کے ادارہ برائے آتش فشاں و زلزلہ تحقیق نے ساحلی علاقوں کے مکینوں کو فوری طور پر محفوظ اور بلند مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت دی ہے۔ ادارے کے مطابق سمندر میں معمول سے ایک میٹر یا اس سے زیادہ بلند لہریں اٹھنے کا امکان ہے۔
ادھر پیسفک سونامی وارننگ سینٹر نے خبردار کیا ہے کہ بعض علاقوں میں سونامی کی لہریں تین میٹر تک بلند ہو سکتی ہیں۔ حکام صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔



