جرائم و حادثات
حیدرآباد کے عطاء پور میں گھر کے باہر کھیلتے ہوئے 4 سالہ بچی لاپتہ – پولیس نے 45 منٹ میں تلاش کرلیا
حیدرآباد، 13 نومبر (اردو لیکس ڈیسک): حیدرآباد کے علاقہ عطاء پور میں گھر کے باہر کھیلتے ہوئے لاپتہ ہونے والی چار سالہ بچی کو پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 45 منٹ میں تلاش کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق 12 نومبر کو دوپہر ایک بجے ابیہ فاطمہ گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ اچانک لاپتہ ہوگئی
۔ کافی تلاش کے باوجود بچی کا پتہ نہ چلنے پر اس کے والد محمد محبوب نے پولیس سے شکایت کی۔ پولیس نے فوری حرکت میں آتے ہوئے اطراف کے علاقوں کے سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کی اور 45 منٹ کے اندر بچی کا پتہ لگاکر اسے بحفاظت والدین کے حوالے کردیا۔
پولیس کی بروقت کارروائی پر بچی کے افراد خاندان نے اظہار تشکر کیا۔



