جرائم و حادثات
نرس کی عصمت ریزی حیدرآباد میں ہاسپٹل کا مینجنگ ڈائرکٹر گرفتار

حیدرآباد: شہر کے نریڈ میٹ کے سری سائی سرینواسا ملٹی اسپیشلٹی اسپتال کے ایم ڈی تاریا نائک کو نابالغ ٹرینی نرس کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے الزام میں نریڈ میٹ پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کی والدہ نے پولیس سے شکایت کی تھی جس کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی نابالغ ہے اور اسپتال میں ٹرینی نرس کے طور پر کام کر رہی تھی۔شکایت کی بنیاد پر پولیس نے پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے
تحقیقات شروع کیں۔ بعد ازاں تاریا نائک کو حراست میں لے کر عدالت میں پیش کیا گیا فاضل مجسٹریٹ نے اسے جیل بھیج دیا۔



