تلنگانہ

کریم نگر میں مجلس کی نئی ٹاؤن کمیٹی تشکیل – محمد عاطف صدر اور محسن محی الدین جنرل سیکرٹری مقرر

محمد نذیر الدین

کریمنگر، 5 اکتوبر: کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے صدر بیرسٹر اسد الدین اویسی اور پارٹی کے فلور لیڈر اکبر الدین اویسی کی ہدایت پر بہادرپورہ کے رکن اسمبلی محمد مبین نے کریمنگر ضلع کے انچارج یاسر عرفات کے ہمراہ کریمنگر کا دورہ کیا۔

 

اس موقع پر کریمنگر کی موجودہ ٹاؤن کمیٹی کو تحلیل کرتے ہوئے نئی ٹاؤن کمیٹی تشکیل دی گئی۔ نئی کمیٹی میں محمد عاطف کو صدر، محسن محی الدین کو جنرل سکریٹری اور سید ابراہیم بیابانی کو خازن مقرر کیا گیا۔

 

جوائنٹ سکریٹریز کے طور پر سید برکت علی، محمد اظہر الدین دبیر، محمد خورشید اور سید قمر الدین کو ذمہ داری سونپی گئی ہے، جبکہ کمیٹی میں 11 ایگزیکٹو ممبران کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

 

اس موقع پر پارٹی قائدین نے نئی کمیٹی کو تنظیمی امور کو آگے بڑھانے اور عوامی مسائل پر کام کرنے کی ذمہ داریاں تفویض کیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button