جرائم و حادثات
حیدرآباد: ایل بی نگر اسسٹنٹ کمشنر پولیس معطل

حیدرآباد: بدعنوانیوں اور بے قاعدگیوں کے الزامات کا سامنا کر رہے ایل بی نگر اے سی پی کرشنیا کے خلاف اعلیٰ حکام نے معطلی کی کارروائی کی ہے۔
گزشتہ کچھ عرصے سے ان کے طرز عمل کے حوالے سے کئی الزامات سامنے آنے کے بعد محکمہ نے کارروائی کا فیصلہ کیا تھا۔حکام نے کرشنیا کو معطل کرنے کے لیے پہلے ہی کارروائی شروع کردی تھی تاہم اس وقت وہ اسپتال میں زیر علاج تھے
جس کے باعث کارروائی آگے نہیں بڑھ سکی۔ بعد ازاں اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد کرشنیا دوبارہ اپنی ڈیوٹی پر واپس آگئے تھے۔ڈیوٹی پر واپسی کے کچھ ہی عرصے بعد ان کے خلاف سامنے آنے والے الزامات کے پیش نظر اعلیٰ حکام نے معطلی کے احکامات جاری کردیے۔
کرشنیا پر عائد الزامات اور معطلی کی اصل وجوہات کے بارے میں سرکاری طور پر مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔



