تلنگانہ

نئے اے آئی سی سی انچارج کا گاندھی بھون میں شاندار استقبال، ریونت ریڈی، وزراء اور سینئر قائدین کی پی اے سی اجلاس میں شرکت

اتحاد کے ذریعہ آئندہ انتخابات میں کانگریس مزید نشستوں پر کامیابی حاصل کرے: بی ایم سندیپ کمار

نئے اے آئی سی سی انچارج کا گاندھی بھون میں شاندار استقبال، ریونت ریڈی، وزراء اور سینئر قائدین کی پی اے سی اجلاس میں شرکت

 

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کے نئے اے آئی سی سی انچارج بی ایم سندیپ کمار گاندھی بھون پہنچے، جہاں چیف منسٹر ریونت ریڈی، ریاستی وزراء اور کانگریس قائدین نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ بعد ازاں ان کی صدارت میں کانگریس کی سیاسی امور کمیٹی (پی اے سی) کا اجلاس شروع ہوا۔ اجلاس میں چیف منسٹر ریونت ریڈی، ٹی پی سی سی صدر و رکن قانون ساز کونسل مہیش کمار گوڑ، اے آئی سی سی سکریٹری سچن ساونت، ونشی چند ریڈی، دامودھر راج نرسمہا، اتم کمار ریڈی ؛ پونم پربھاکر ؛ محمد علی شبیر؛ عظمت اللہ حسینی اور دیگر قائدین شریک ہوئے

 

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بی ایم سندیپ کمار نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں قائدین اور کارکنوں کے اتحاد کے باعث کانگریس نے 64 اسمبلی نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے اقتدار حاصل کیا اور بعد کے تمام ضمنی انتخابات میں بھی کامیابی درج کی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت خشک سالی کے باوجود فلاحی اسکیموں اور ترقیاتی پروگراموں پر عمل کررہی ہے، جبکہ مرکز کی بی جے پی حکومت تلنگانہ کو مطلوبہ تعاون فراہم نہیں کررہی ہے۔

 

انہوں نے قائدین پر زور دیا کہ آئندہ انتخابات میں مزید نشستیں حاصل کرنے اور راہول گاندھی کو وزیر اعظم بنانے کے مقصد سے متحدہ طور پر کام کریں۔ انہوں نے سونیا گاندھی کی قربانیوں اور اندرا گاندھی و راجیو گاندھی کی شہادتوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ قربانیاں عوام کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔ بی جے پی اور آر ایس ایس کے نظریات کا مقابلہ کرتے ہوئے ملک میں کانگریس کو دوبارہ اقتدار میں لانے کے لئے اجتماعی جدوجہد کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button