انٹر نیشنل

آج سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

حیدرآباد ۔ کے این واصف

جدہ میں فلکیاتی کمیٹی نے بتایا کہ’ اتوار 28 مئی کوسورج خانہ کعبہ کے عین اوپرہوگا‘۔ عاجل نیوز کے مطابق جدہ کی فلکیاتی کمیٹی کی جانب سے کہا گیا’ کہ نظام شمسی کے مطالعے سے معلوم ہوا کہ اتوار کی دوپہر 12:18 پر سورج خانہ کعبہ کے اوپرہوگا‘۔

فلکیاتی کمیٹی کے بیان میں کہا گیا کہ ’فلکیاتی حساب کے مطابق سورج خانہ کعبہ کے اوپر 90 ڈگری کے زاویے پرہوگا جس سے کعبے کا سایہ ظاہرنہیں ہوگا‘۔’اس وقت خط استوا پر خانہ کعبہ کی سمت کا تعین باسانی کیا جاسکے گا‘۔

یاد رہے کہ قدیم زمانے کے لوگ اسی سادہ طریقے سے قبلے کا رخ متعین کیا کرتے تھے۔ یہ طریقہ کار نتیجے کے اعتبار سے جدید ٹیکنالوجی سے کم نہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button