جنرل نیوز

نارائن پیٹ میں آج رات بعد نماز عشاء جلسہ فیضان خواجہ غریب نواز مقرر

نارائن پیٹ : 28 جنوری( نامہ نگار) جناب غلام احمد پٹیل کی اطلاع کے بموجب خواجہ خواجگان سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ کی سالانہ عرس شریف کے موقع پر بمکان حضرت سید شاہ ابوالحسن قادریؒ ( حاجی حجو بھائی پٹیل) میں جلسہ فیضان خواجہ غریب نواز مقرر ہے۔ تفصیلات کے مطابق 28 جنوری بروز ہفتہ بعد نماز عشاء جلسہ فیضان اولیاء مقرر ہے۔ جسکی صدارت حضرت سید شاہ ہدایت اللّٰه قادری ( سجادہ نشین حضرت سید شاہ محمد حیات اللّٰه بادشاہ قادریؒ گلبرگہ شریف) کریں۔ جسمیں مہمان خصوصی مولانا حافظ محمد شفاعت علی نظامی ‘ مولانا حافظ محمد فاروق بن مخاشن نظامی کا خصوصی خطاب ہوگا۔ اور بعد اختتام جلسہ محفل سماع منعقد ہوگی۔قوال خواجہ پارٹی گلبرگہ نعتیہ و منقبتیہ کلام پیش کریں گے۔ اور 29 جنوری بروز اتوار بعد نماز فجر ختم القرآن و فاتحہ خوانی مقرر ہے فاتحہ کے اختتام کے بعد تبرکات تقسیم کئے جائیں گے ۔ جناب غلام احمد پٹیل نے عاشقانِ اولیاء اللہ سے گذارش کی ہے کہ وہ اس مبارک محفل میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں

متعلقہ خبریں

Back to top button