نیشنل

بس کی ٹکر سے آٹو میں سوار 9 افراد ہلاک

حیدرآباد _ 9 اگست ( اردولیکس) مغربی بنگال کے بیر بھوم ضلع میں نیشنل ہائی وے-60 پر ایک آر ٹی سی  کی بس نے آٹو کو ٹکر دے دی  جس میں  9  افراد بشمول آٹھ خواتین ہلاک ہوگئے۔ یہ تمام زرعی مزدور بتائے گئے ہیں جو کھیت میں کام کرنے کے بعد اپنے گھر واپس ہورہے تھے

یہ واقعہ رام پورہاٹ کے قریب ملر پور میں اس وقت پیش آیا جب مزدوروں سے بھرا ہوا آٹو  ساؤتھ بنگال اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ایس بی ایس ٹی سی) کی بس سے ٹکرا گیا۔بیر بھوم ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ناگیندر ناتھ ترپاٹھی نے بتایا کہ آٹھ خواتین آٹو میں سوار تھیں اور ہلاک ہونے والا نویں شخص آٹو کا ڈرائیور تھا۔انہوں نے کہا کہ خواتین دھان کے کھیت میں کام کرنے کے بعد گھر لوٹ رہی تھیں۔ایس پی نے بتایا کہ ان کی نعشوں کو آرام باغ ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے، جہاں پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔بس آرام باغ سے درگاپور جا رہی تھی کہ  یہ تصادم پیش آیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button