نیشنل

شادی کی تقریب میں گیس سلنڈر پھٹ پڑا _ 4 ہلاک 60 زخمی ، زخمیوں میں دولہا بھی شامل

جئے پور _ 9 دسمبر ( اردولیکس) راجستھان کے جودھ پور میں شادی والے گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ماتم مچ گیا ۔ بھنگڑا گاؤں میں شادی کی تقریب کے دوران گیس سلنڈر پھٹنے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ اس حادثے میں 60 افراد زخمی ہیں ۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر واٹر ٹینکرس کے ذریعے آگ پر قابو پالیا۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پولیس نے بتایا کہ  زخمیوں میں دولہا بھی شامل ہے۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب دولہا کو بھنگڑا گاوں سے بارات میں لایا جا رہا تھا۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ 60 میں سے 42 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ جنہیں بہتر علاج کے لیے ایم جی ایچ منتقل کر دیا گیا۔ پولیس حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہی ہے۔ جائے حادثہ کی مکمل چھان بین کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button