جرائم و حادثات

حیدرآباد: علحیدہ واقعات میں 2 طالبات کی خودکشی

حیدرآباد: شہر کے مضافات میں رونما الگ الگ واقعات میں دو طالبات نے خودکشی کرلی۔میڈچل ضلع کیسرا پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع ناگارم پی جی میڈیکل کی طالبہ دیکشِتا (26) سال نے پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔

 

یہ واقعہ ناگارم کے ویسٹ گاندھی نگر میں پیش آیا۔ مقامی لوگوں نے فوری طور پر اسے دیکھا اور پولیس کو اطلاع دی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے گاندھی اسپتال منتقل کر دیا۔ اس کے بعد مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

 

خودکشی کی وجہ کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔دیکشِتا بنگلورو کے ایک کالج میں پی جی آپتھلمولوجی کے پہلے سال کی طالبہ تھی۔ دوسرا واقعہ ضلع رنگا ریڈی کے ابراہیم پٹنم میں پیش آیا۔ابراہیم پٹنم سرکل انسپکٹر مہیندر ریڈی کے مطابق ضلع کھمم کی رہنے والی 20 سالہ مانسا رنگاریڈی ضلع کے

 

ابراہیم پٹنم میونسپل سینٹر میں واقع ‘پوجا ریڈی’ نامی ہاسٹل میں رہ کر گرو نانک تعلیمی ادارے میں بی ٹیک کے تیسرے سال کی تعلیم حاصل کر رہی تھی۔ جمعہ کی شام تقریباً 5 بجے اس نے اپنے ہاسٹل کے کمرے میں پھانسی لے لی۔

 

اطلاع ملتے ہی ابراہیم پٹنم پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ابراہیم پٹنم سرکاری اسپتال منتقل کر دیا۔دوستوں کے مطابق مانسا کی خودکشی کی وجہ محبت کا معاملہ بتائی جا رہی ہے

 

تاہم اس کی خودکشی سے متعلق مکمل تفصیلات کا سامنے آنا ابھی باقی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button