نیشنل

گجرات بلقیس بانواجتماعی عصمت ریزی واقعہ، 11 مجرموں کو دے دی گئی معافی جیل سے رہا

نئی دہلی: ریاست گجرات گودھرا فسادات میں بلقیس بانو اجتماعی عصمت ریزی مقدمہ میں عمرقید کا سامنا کرنے والے 11 قیدیوں کو رہا کردیا گیا۔ پنچ محل کے کلکٹر سجل مایاترا نے بتایا کہ کچھ مہینے پہلے تشکیل دی گئی ایک کمیٹی نے اس معاملے میں تمام 11 مجرموں کی سزا معاف کرنے کے حق میں متفقہ فیصلہ لیا تھا۔ سفارش ریاستی حکومت کو بھیجی گئی تھی اور کل ہمیں ان کی رہائی کے احکامات موصول ہوئے۔

21 جنوری 2008 کو ممبئی کی ایک خصوصی سی بی آئی عدالت نے بلقیس بانو کے خاندان کے سات افراد کے ساتھ اجتماعی عصمت ریزی اور قتل کے الزام میں 11 مجرموں کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ ان مجرموں میں سے ایک نے اپنی قبل از وقت رہائی کی درخواست کے ساتھ سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔سپریم کورٹ نے گجرات حکومت کو ہدایت دی تھی کہ وہ اس کی سزا کی معافی کے معاملے پر غور کرے جس کے بعد حکومت نے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جنہوں نے ان کی رہائی کی سفارش کی۔

3 مارچ 2002 کو احمد آباد کے قریب رندھیک پور گاؤں میں خاتون کے ساتھ اس وقت جنسی زیادتی کی گئی تھی جب وہ گودھرا میں سابرمتی ٹرین واقعہ کے بعد پھوٹنے والے تشدد میں جان بچا کر بھاگ رہی تھی، خاتون کے تین بچے بھی مسلم مخالف فسادات کے دوران مارے گئے تھے۔ بانو کے مقدمے کی سماعت ابتدائی طور پر احمد آباد میں شروع ہوئی۔ جب بانو نے گواہوں کو نقصان پہنچانے کا خدشہ ظاہر کیا تو سپریم کورٹ نے اگست 2004 میں کیس کو ممبئی منتقل کر دیا۔ 21 جنوری 2008 کو خصوصی عدالت نے اس واقعہ کے لیے 11 افراد کو مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button