تلنگانہ

حیدرآباد۔ یوم آزادی کے موقع پرتقریرکے دوران ایک شخص کی موت

حیدرآباد: یوم آزادی کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران ایک شخص کی موت ہوگئی۔ شہرکے علاقہ کاپرا کے لکشمی ولاز میں پیر کو یوم آزادی کی تقریب کے موقع پرتقریر کے دوران سریش نامی ایک 56 سالہ شخص غش کھا کر گر گیا اور اس کی موت ہو گئی۔ سریش مائیک کے ذریعہ یوم آزادی تقریب میں شریک افراد سے خطاب کر رہے تھے کہ اچانک ان کے قلب پرحملہ ہوا اوروہ گرپڑے جس کے نتیجہ میں ان کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button