نیشنل

کانگریس امیدوار سولنکی نے ای وی ایم مشین میں گڑ بڑ کا الزام لگاتے ہوئے خودکشی کی کوشش کی

احمد آباد _ گجرات میں اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کے دوران کانگریس کے ایک امیدوار نے خودکشی کی کوشش کی ۔ گاندھی دھام حلقہ کے کانگریس امیدوار بھرت بھائی ویلجی بھائی سولنکی نے ای وی ایم مشین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا الزام لگاتے ہوئے خودکشی کی کوشش کی۔ جب وہ گلے میں اسکارف باندھ کر خودکشی کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ  پولیس اور دیگر عملے نے انھیں روک دیا۔

 

کانگریس امیدوار بھرت بھائی ویلجی بھائی سولنکی بی جے پی امیدوار مالتی کشور مہیشوری سے 12,000 ووٹوں سے زیادہ پیچھے چل رہے تھے ۔ سولنکی نے الزام لگایا کہ کچھ ای وی ایم کو صحیح طریقے سے سیل نہیں کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button