نیشنل

بی جے پی کے سابق چیف منسٹرآج بی آرایس میں ہورہے ہیں شامل

نئی دہلی: ریاست اڈیشہ کے سابق چیف منسٹرو بی جے پی کے سینئرلیڈر گریدھر گمانگ آج بی آر ایس پارٹی میں شامل ہوں گے۔ وہ چیف منسٹرو بی آرایس کے سربراہ چندر شیکھر راؤ کی موجودگی میں بھارتیہ راشٹرا سمیتی میں شامل ہوں گے۔ ان کے ساتھ اڈیشہ کے سابق ایم پی جے رام پانگی، گریدھر گمانگ کے بیٹے سشیر گمانگ اور بڑی تعداد میں لیڈرس بی آر ایس میں شامل ہوں گے۔ بی آر ایس پارٹی کے لیڈر اور سی ایم کے سی آر کی طرف سے ملک میں معیاری تبدیلی کے لیے چلائی جارہی تحریک میں ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے مختلف جماعتوں کے قائدین مختلف شعبوں کے ماہرین اور دانشور کئی ریاستوں سے آگے آرہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button