نیشنل

آن لائن ادائیگی پر اضافی رقم؟ تاجروں نے مخالفت میں ` نو یو پی آئی اونلی کیش ` کے بورڈ لگا دیئے

دہلی: مرکزی حکومت کی جانب سے تاجروں سے وصول کئے جانے والے مرچنٹ ڈسکاؤنٹ ریٹ کے نفاذ کے اعلان کے بعد تاجروں میں مخالفت شروع ہوگئی ہے۔ بعض تاجروں نے دکانوں پر بورڈ لگاکر واضح کردیا ہے کہ وہ آن لائن ادائیگی قبول نہیں کریں گے اور صرف نقد رقم لیں گے۔ کچھ تاجروں کا کہنا ہے کہ اگر گاہک آن لائن ادائیگی کرتا ہے تو اسے اضافی رقم ادا کرنا ہوگی۔

 

دہلی کے مضافاتی علاقے غازی آباد میں اس طرح کے بورڈ بڑی تعداد میں نظر آ رہے ہیں۔ مرکزی حکومت نے بڑے کاروباری اداروں اور برقی تجارت کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ ہونے والے لین دین میں 2 ہزار روپے سے زیادہ کی ادائیگی پر 0.4 فیصد مرچنٹ ڈسکاؤنٹ ریٹ عائد کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کا نفاذ 15 اکتوبر سے ہوگا۔

 

اس فیصلے پر تاجروں کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ وہ اس اضافی خرچ کا بوجھ برداشت کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ اسی وجہ سے بڑے پیمانے پر خریداری کرنے والے صارفین کو بھی ابھی سے نقد رقم کے ذریعہ ادائیگی کرنے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے، تاکہ یہ شرح نافذ ہونے کے بعد اضافی رقم کی ادائیگی سے بچا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button