نیشنل
فلم اداکارہ دیپیکا پڈوکون دوسرے بچہ کی ماں بن گئیں

ممبئی:بالی ووڈ کی معروف جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے گھر دوسرے بچہ نے جنم لیا۔ہفتہ، 19 ستمبر کو دیپیکا نے دوسری بیٹی کو جنم دیا۔
اس خوشخبری کا اعلان اس جوڑی نے انسٹاگرام کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ کیا۔ انہوں نے لکھا "خوش آمدید ننھی بیٹی ”
دیپیکا اور رنویر کی شادی 2018 میں اٹلی کی جھیل کومو کے مقام پر شاندار تقریب میں ہوئی تھی۔ ان کی پہلی اولاد، بیٹی دوا، 2024 میں پیدا ہوئی تھی۔
دوسری جانب بالی ووڈ کے کئی اداکار اور اداکارائیں دیپیکا اور رنویر کو دوسری بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دے رہے ہیں۔



