این آر سی ریالی مقدمہ میں ملوث 14 مسلمانوں کو بھینسہ جوڈیشل فرسٹ کلاس مجسٹریٹ دیویندر بابو نے باعزت بری کردیا

بھینسہ 9/اکتوبر (اردولیکس) بھینسہ میں سال 2019 میں مسلمانوں کی جانب سے این آر سی اور سی اے اے کی مخالفت میں ریالی نکالنے پر بھینسہ پولیس کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے ازخود چودہ مسلم ذمہ داران کے خلاف مختلف دفعات عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا گیا تھا جو بھینسہ جونیئر سیول کورٹ میں زیردوراں تھا جس کی عدالت میں پیروی محمد منیر احمد ایڈوکیٹ ، محمد امتیاز الحق ایڈوکیٹ ، محمد سعید احمد ایڈوکیٹ ، ڈبلیو بھیم راؤ ایڈوکیٹ نے کی آج بھینسہ جوڈیشل فرسٹ کلاس مجسٹریٹ دیویندر بابو نے مقدمہ میں ملوث مسلم ذمہ داران جن میں حافظ عبدالطیف امام و خطیب مسجد پنجہ شاہ ، مفتی عبدالغنی قاسمی ضلعی صدر جمعیت العلما ، فیض اللہ خان ٹاؤن صدر مجلس و فلور لیڈر بلدیہ ، محمد عبدالماجد ٹاؤن جنرل سیکریٹری مجلس و نمائندہ کونسلر ، اعجاز احمد خان تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن ریاستی نائب صدر ، محمد فاروق احمد صدیقی ، ایس کے قدیر ، مرزا ادریس بیگ نمائندہ کونسلر ، ایم اے لطیف متحدہ ضلع عادل آباد کانگریس پارٹی اقلیتی انچارج ، شیخ احد ساحل ، اظہر احمد خان سیاست رپورٹر ، محمد ابراہیم ، محمد عزیز احمد قریشی ، سید فیروز کو باعزت بری کردیا جس پر تمام نے مذکورہ ایڈوکیٹس کی جدوجہد پر ستائش کی اور عدالت کے فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے اللہ رب العزت سے اظہار تشکر کیا۔