تلنگانہ

تلنگانہ میں گروپ۔1 تنازعہ ختم – عدالت نے تقرریوں کو درست ٹھہرا دیا

تلنگانہ میں گروپ۔1 جائیدادوں کی تقرری کے عمل سے متعلق گزشتہ کچھ عرصہ سے جاری بے چینی پر بالاخر اج ختم ہوگئی ہے۔

 

منتخب امیدواروں کو بڑی راحت دیتے ہوئے تلنگانہ ہائی کورٹ کی ڈویژن بنچ نے آج اہم فیصلہ سنایا۔گروپ۔1 تقرریوں پر اس سے قبل سنگل بنچ کی جانب سے عائد کردہ حکم التوا کو چیف جسٹس کی سربراہی والی بنچ نے منسوخ کر دیا۔

 

سماعت کے دوران عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد اہم ریمارکس دیے اور واضح کیا کہ گروپ۔1 تقرریاں درست ہیں اور امتحان شفاف طریقے سے منعقد ہوا ہے۔عدالت نے یہ بھی واضح کیا کہ امتحان میں کسی قسم کی بے ضابطگی کے ثبوت موجود نہیں ہیں۔

 

تاہم گروپ۔1 امتحانات کے انعقاد، جانچ کے عمل اور بایومیٹرک ضوابط کے نفاذ میں خامیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے متعدد امیدواروں نے پہلے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ اس معاملہ کی سماعت کرتے ہوئے سنگل بنچ نے سنسنی خیز فیصلہ سنایا اور گروپ۔1 نتائج کو منسوخ کر دیا تھا۔

 

عدالت نے مزید ہدایت دی تھی کہ جوابی پرچوں کی دوبارہ جانچ کی جائے یا ضرورت پڑنے پر امتحان دوبارہ منعقد کیا جائے، اور اسی کے ساتھ تقرریوں کے عمل پر حکم التوا بھی عائد کر دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button