دہلی کے منگل پوری میں غیر مجاز تعمیرات کو مہندم کرنے کی مہم میں مسجد کو بھی بنایا گیا نشانہ _ مقامی مسلمانوں کا شدید احتجاج

نئی دہلی _ 25 جون ( اردولیکس ڈیسک) شمال مغربی دہلی کے منگولپوری علاقے میں بلدیہ کے عملے نے غیر مجاز تعمیرات کو مہندم کرنے کے نام پر ایک مسجد کے کچھ حصے کو منہدم کردیا۔جس پر مقامی مسلمانوں نے شدید احتجاج کیا۔جس کی وجہ سے اس علاقے میں کافی دیر تک کشیدگی دیکھی گئی۔ بلدیہ کے عملے نے پولیس کی بھاری تعیناتی کے درمیان، مبینہ طور پر تجاوزات ہٹانے کی مہم چلائی تھی
دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کی طرف سے فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں آیا، جس نے یہ مہم چلائی۔ ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ ایم سی ڈی نے منگل کی صبح مسجد کے مبینہ غیر مجاز تعمیرات کو گرانے مقامی پولیس اور نیم فوجی دستوں کی ایک کمپنی کے ساتھ وائی بلاک پہنچی ۔انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی انہدام کی مہم صبح 6 بجے شروع ہوئی، مقامی لوگ موقع پر جمع ہوگئے اور احتجاج شروع کردیا۔
ڈپٹی کمشنر آف پولیس جمی چیرام نے کہا کہ کچھ
لوگوں نے انہدام پر اعتراض کیا لیکن صورتحال اب قابو میں ہے۔انہوں نے کہا کہ چند دیواریں گرانے کے بعد، مہم کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے کیونکہ تجاوزات کے کچھ حصے مضبوط تھے اور بھاری مشینری کی ضرورت تھی۔