انٹر نیشنل

ہندوستان میں مقیم کئی پاکستانی شہری وطن واپس

ہندوستان میں مقیم کئی پاکستانی شہری وطن واپس

نئی دہلی: ہندوستان میں سیاحت اور رشتہ داروں سے ملاقات کیلئے آنے والے متعدد پاکستانی شہری اپنے وطن واپس ہورہے ہیں۔ پہلگام میں حال ہی میں پیش آئے ایک دہشت گردانہ حملے میں 26 سیاح ہلاک ہو گئے تھے جس کے بعد

 

ہندوستان کی مرکزی حکومت نے سارک ویزا اسکیم کے تحت ہندوستان میں موجود پاکستانی شہریوں سے 48 گھنٹوں کے اندر وطن واپس جانے کی ہدایت جاری کی تھی۔اس ہدایت کے بعد مختلف وجوہات کی بنا پر ہندوستان میں مقیم کئی

 

پاکستانیوں نے جمعرات کے روز واہگہ-اٹاری سرحد عبور کر کے واپسی اختیار کی۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان نے بتایا کہ وہ اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کے لیے 45 روزہ ویزا پر ہندوستان آئے تھے، اور انہوں نے اس دہشت

 

گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button