نیشنل

میں راہل سے ہی شادی کروں گی۔ داماد کے ساتھ بھاگ جانے والی ساس پولیس اسٹیشن پہنچ گئی

نئی دہلی: ریاست اترپردیش علی گڑھ ضلع میں ساس کے داماد کے ساتھ بھاگ جانے کے شرمناک واقعہ میں اب ایک نیا موڑ آیا ہے یہ بیہودہ خاتون پولیس اسٹیشن تک پہنچ گئی۔ وضح رہے کہ بیٹی کی شادی کے دن ساس اپنے ہونے والے داماد راہل کے ساتھ تھانے پہنچی اور کھلے عام کہا کہ اب وہ اس شخص کے ساتھ رہیں گی جس کے ساتھ وہ بھاگی گئی تھی۔

 

اس نے صاف کہا کہ اب پیچھے کچھ نہیں بچا، میرے شوہر اپنے بچوں کے ساتھ رہیں اور میں راہل کے ساتھ رہوں گی۔ساس نے بتایا کہ وہ صرف 200 روپے اور ایک موبائل فون لے کر گھر سے نکلی تھی۔ اس کا کہنا ہے کہ اس کا شوہر جتیندر شراب پینے کے بعد اسے مارتا تھا اسے پیسے نہیں دیتا تھا اور اس پر اپنی بیٹی کے ہونے والے داماد کے ساتھ تعلقات کا شک کرتا تھا اس سے تنگ آکر اس نے راہل کے ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا۔

 

اس خاتون نے زیورات اور رقم لے کر بھاگنے کے الزامات کو بھی جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کچھ نہیں لیا۔ راہل نے کہا کہ وہ اور یہ خاتون علی گڑھ سے کاس گنج، بریلی، مظفر پور کے راستے نیپال کی سرحد پر پہنچے تھے لیکن جیسے ہی یہ خبر وائرل ہوئی دونوں واپس آگئے۔

 

اس کے علاوہ اس خاتون کا کہنا ہے کہ اب وہ کسی بھی قیمت پر راہل کے ساتھ رہنا چاہتی ہے اور اس سے ہی شادی کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button