تلنگانہ

مولانامفتی محمد خلیل احمد شیخ الجامعہ،جامعہ نظامیہ کو آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کا صدر بنانے علما کا مطالبہ  

نارائن پیٹ _ 28 مئی ( اردولیکس) وضعدار علمی و روحانی شخصیت،رکن تاسیسی آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بور ڈحضرت مولانامفتی محمد خلیل احمد شیخ الجامعہ،جامعہ نظامیہ کو آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بور ڈکاصدر بنانے کا سابق منتظم جامعہ نظامیہ حضرت مولانا حافظ محمدعبیداللہ فہیم ملتانی قادری، حضرت مفتی محمد محی الدین قادری محمودی خازن عالمی انجمن طلبائے قدیم جامعہ نظامیہ،مولانا محمدمحسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی جنرل سکریٹری کل ہندسنی علماء مشائخ بورڈ نے مطالبہ کیا ہے۔

 

انہوں نے اس سلسلہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں امیرملت اسلامیہ حضرت العلامہ مولانا مفتی محمد عبدالحمید نقشبندی ؒ سابق شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ اس عہدہ صدارت پر فائز ہو چکے ہیں،اسکے بعدسے ہی تاحال شمالی ہند سے ہی ہمیشہ صدر کاانتخاب ہوتے آرہاہے۔جنوبی ہند کو صدارت کی دوڑ سے دور رکھتے ہوئے یہ تاثر دینے کی کوشش کی جاتی رہی ہے کہ جنوبی ہندمیں صدارت کیلئے کوئی معتبر و وضعدار علمی شخصیت موجودنہیں ہے۔ یہ رجحان اور سونچ کی بناء ہی تاحال جنوبی بھارت سے صدرکل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ کی صدارت کی سونچ سے ہی پسینے بہنا چھوٹنا ناگزیر ہوگیاہے۔

 

انہوں نے کہاکہ حضرت مولانا مفتی خلیل احمد جیسی عظیم المرتبت شخصیت تمام عقائد ومذاہب میں عزت واحترام کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہے۔ان کو صدر بورڈ بنایا جانا وقت و حالات کی اہم ترین ضرورت ہے۔انہوں نے مسلم پرسنل لاء بورڈ کی ساکھ کو بچانے کے لئے وقت وحالات کی مناسبت سے جنوبی بھارت کی تبحر علمی والی شخصیت مفکر اسلام حضرت مفتی خلیل احمد کو ہی اولین ترجیح دیتے ہوئے ان کی علمی وروحانی خدمات سے ملک وملت کو فائدہ پہچانے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button