نیشنل
اے سی کے استعمال کے دوران برقی بچت۔ اس طریقہ کار پر کریں عمل

حیدرآباد: بیورو آف انرجی ایفیشنسی (BEE) نے کہا ہے کہ اگر گھریلو اور تجارتی ادارے ایئر کنڈیشنر س یعنی اے سی کو 24 ڈگری سیلسئس پر استعمال کریں تو برقی کے استعمال میں 6 فیصد تک بچت ممکن ہے۔ ادارے کے مطابق اس سے
سالانہ تقریباً 20 ارب یونٹس برقی کی بچت ہوگی جس کے نتیجے میں تقریباً 10 ہزار کروڑ روپے کی مالی بچت ہوسکتی ہے۔ ادارہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "عام طور پر زیادہ تر لوگ ایئر کنڈیشن کو 20 ڈگری پر
چلاتے ہیں۔ اگر ہوٹلس، ایئرپورٹس، شاپنگ مالس، دفاتر، سرکاری عمارتوں اور دیگر تجارتی مقامات پر اے سی کو 24 ڈگری پر چلایا جائے تو کاربن کے اخراج میں کمی آتی ہے اور ایئر کنڈیشنر کی عمر بھی بڑھ جاتی ہے۔ ادارہ نے سرکاری
ایجنسیوں کو اس حوالے سے وسیع تر مہم چلانے کی ہدایت دی ہے۔