نیشنل

تلنگانہ سمیت 17ریاستوں میں ووٹر لسٹ نظرثانی کا تیسرا مرحلہ – الیکشن کمیشن کا اعلان

نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ انتخابی فہرستوں کی خصوصی جامع نظرثانی (SIR) کا مرحلہ وار آغاز 30 مئی سے کیا جائے گا، جس میں تلنگانہ سمیت 16 ریاستیں اور 3 مرکزی زیر انتظام علاقے شامل ہوں گے۔

 

جن ریاستوں اور مرکزی علاقوں میں یہ عمل کیا جائے گا ان میں دہلی، اوڈیشہ، میزورم، سکم، منی پور، اتراکھنڈ، آندھرا پردیش، اروناچل پردیش، ہریانہ، چندی گڑھ، تلنگانہ، پنجاب، کرناٹک، میگھالیہ، مہاراشٹرا، جھارکھنڈ، ناگالینڈ، تریپورہ، دادرا و نگر حویلی اور دمن و دیو شامل ہیں۔

 

الیکشن کمیشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہماچل پردیش، جموں و کشمیر اور لداخ میں SIR کا شیڈول بعد میں موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری کیا جائے گا، کیونکہ یہ علاقے برفباری سے متاثر ہوتے ہیں۔

 

مرحلہ 3 کے دوران 3 لاکھ 94 ہزار سے زائد بوتھ لیول آفیسرز گھر گھر جا کر 36 کروڑ 73 لاکھ ووٹروں کی جانچ اور تصدیق کریں گے۔

 

اس مرحلے میں کل 3.94 لاکھ سے زائد بوتھ لیول افسران 36.73 کروڑ ووٹروں کے گھروں تک پہنچ کر ووٹر لسٹ کی جانچ اور تصحیح کا کام انجام دیں گے۔

 

تلنگانہ میں  تربیتی عمل 15جون سے 24 جون تک مکمل کیا جائے گا۔ بوتھ لیول آفیسرز 25 جون سے 24 جولائی 2026 تک گھر گھر جا کر دورے کریں گے۔ پولنگ اسٹیشنز کی ازسرنو تنظیم (Rationalisation) کا عمل 24 جولائی 2026 تک مکمل کرنا ہوگا۔ ابتدائی انتخابی فہرست 31 جولائی 2026 کو جاری کی جائے گی۔ جبکہ دعوے اور اعتراضات 31 جولائی 2026 سے 30 اگست 2026 تک جمع کرائے جا سکیں گے جبکہ 1 اکتوبر کو حتمی فہرست شائع ہوگی

 

آندھرا پردیش میں 21 جولائی سے 18 ستمبر تک ووٹر لسٹ کا مسودہ جاری کیا جائے گا، جبکہ حتمی فہرست 22 ستمبر کو شائع ہوگی۔ اسی طرح 5 جون سے 14 جون تک عملے کو تربیت فراہم کی جائے گی۔یہ تیسرا مرحلہ 23 دسمبر کو تریپورہ میں مکمل ہوگا۔

 

الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس عمل میں مکمل تعاون کریں تاکہ ووٹر لسٹ کو مزید شفاف اور درست بنایا جاسکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button