انٹر نیشنل

مسجد نبوی میں عازمین حج کی سہولت کے لیے “اسمارٹ معاون” ایپ لانچ کیا گیا

کے این واصف

عازمین حج کے لئے ایک اور سہولت فراہم۔ ادارہ امورحرمین شریفین میں دینی شعبے کے سربراہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے مسجد نبوی میں عازمین حج کی سہولت کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی “اسمارٹ معاون” ایپ لانچ کی ہے۔

 

عاجل نیوز کے مطابق تجرباتی طورپر لانچ کی جانے والی اسمارٹ معاون ایپ سے نمازوں کے اوقات ، مؤذنوں اور آئمہ کرام کے علاوہ زائرین و عازمین حج کے لیے قرآن کریم کلاسوں اور دروس قران کے اوقات معلوم کیے جاسکیں گے۔

 

اسمارٹ ایپ کو لانچ کرنے کے موقع پر شیخ السدیس کے ہمراہ امام و خطیب مسجد نبوی شیخ ڈاکٹر عبدالباری بن عواض الثبیتی جو “اثرا پروگرام” اورمسجد نبوی کے کتب خانے کے نگران بھی ہیں موجود تھے۔

 

یاد رہے کہ ادارہ حرمین کے شعبہ دینی امور کی جانب سے حج آپریشنل پلان جاری کیا گیا ہے جو 120 اقدامات پر مشتمل ہے۔ اس کا مقصد عازمین حج کی بہتر رہنمائی کرنا ہے۔

 

عازمین حج کی سہولت کےلیے متعدد زبانوں میں ڈیجیٹل رہنما ضوابط جاری کیے گئے ہیں۔ روبوٹس “منارہ” کے دوسرے ورژن کو متعارف کرایا گیا جو گزشتہ برس سے اپ ڈیٹ ہے اس میں مزید زبانوں کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

 

علاوہ ازیں عازمین کے لیے 50 علمی و فکری پروگرامز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button