نیشنل

بی جے پی ایم ایل اے اسمبلی میں فحش مواد دیکھ رہے تھے! سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

نیی دہلی: تریپورہ کے بی جے پی رکن اسمبلی کا  اسمبلی  اجلاس کے دوران مبینہ طور پر اپنے موبائل فون پر فحش مواد دیکھنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔ ایم ایل اے، جادھو لال ناتھ، شمال مشرقی ریاست کے باغباسہ حلقے سے نمائندگی کرتے ہیں۔ مبینہ طور پر یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسمبلی ریاستی بجٹ سے متعلق امور پر بحث جاری  تھی۔

یہ ویڈیو مسٹر ناتھ کے پیچھے بیٹھے ہوئے کسی نے بنایا تھا۔ واقعہ پر تریپورہ اسمبلی کے اسپیکر بسوا بندھو سین نے کہا "سوشل میڈیا پر ہر طرح کی چیزیں وائرل ہو جاتی ہیں۔ حقائق معلوم کیے بغیر میں اس پر کارروائی نہیں کر سکتا۔ مجھے کوئی تحریری شکایت نہیں ملی ہے۔ مسٹر ناتھ نے ابھی تک الزامات یا ویڈیو پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وہ اجلاس ختم ہونے کے فوراً بعد اسمبلی احاطے سے چلے گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button