این آر آئی

سعودی عرب میں پہلی ویمن سائیکلنگ ریس 14 اکتوبر سے

ریاض ۔ کے این واصف
سعودی خواتین نےمردوں کے شانہ نشانہ ہونے کے سلسلہ میں ایک اور قدم آگے بڑھایا ہے۔ سعودی عرب نے پہلی ویمن سائیکلنگ ریس کا اعلان کیا ہے۔ یہ ریس رواں برس 14 اکتوبر کو ہو گی۔ لعربیہ نیٹ کے مطابق سعودی آرگنائزیشن کے ماتحت لیڈیز کمیٹی کی چیئرپرسن شہزادی مشاعل بنت فیصل نے کہا ہے کہ ’یہ اعلان کہ مملکت میں خواتین کے درمیان سائیکلنگ کی پہلی ریس منعقد ہونے جا رہی ہے ایسا تاریخی لمحہ ہے جسے برسوں یاد رکھا جائے گا۔‘سائیکلنگ کی سعودی آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ ’خواتین کے سائیکلنگ مقابلے سات مراحل میں ہوں گے۔ مقابلے کا کل فاصلہ 625 کلومیٹر ہو گا۔ یہ مملکت کے سات مختلف علاقوں میں منعقد ہوں گے۔‘شہزادی مشاعل بنت فیصل نے بتایا کہ ’یہ اعلان خواتین کے درمیان سائیکلنگ سپورٹس کی تاریخ کا اہم لمحہ ہے۔ یہ ہماری لیڈیز کمیٹی کا اہم ہدف رہا ہے۔‘شہزادی مشاعل نے بتایا کہ ’ٹیکنیکل کمیٹی نے پروگرام کے حوالےسے تمام قوانین و ضوابط تیار کر لیے ہیں۔ کمیٹیاں انہیں نافذ کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔‘

متعلقہ خبریں

Back to top button