نیشنل

جے پور میں محفلِ سخن – “جشنِ طارق قمر” کا اہتمام – ملک و بیرون ملک کے شعراء شریک

ریاض ۔ کے این واصف

فنکارون، ادباء و شعراء کی نیرنگی ریاست راجستھان کے سوڈالہ میں ایک پروقار محفل بنام “جشن طارق قمر” سجائی گئی۔ اس محفلِ سخن میں ملک و بیرون ملک کے معروف شعرائے کرام نے اپنے سحر انگیز کلام سے محفل کو دلکش بنایا۔

 

پروگرام کے نگران لوکیش کمار سنگھ ساحل کے مطابق اس محفل میں لکھنؤ سے ڈاکٹر طارق قمر، جودھپور سے ایم آئی ظاہر، جے پور سےملکہ نسیم، ڈاکٹر عادل رضا منصوری، تبسم رحمانی، انعام شرر، ڈاکٹر رفیق ہاشمی ، لوکیش کمار سنگھ ساحل، پریم پہاڑپورپوری، آلوک چترویدی اعجاز الحق شہاب، سہیل ہاشمی اور سنیل جشن نے اپنے کلام بلاغت سے نوازا۔

 

بزرگ شاعر تبسم رحمانی نے محفل کی صدارت کی۔ لکھنؤ سے تشریف لائے شاعر ڈاکٹر طارق قمر کو روایتی دُشالہ، ناریل اور سند سے نوازا گیا۔ پروگرام کی نظامت اعجازالحق شہاب نے کی۔ اس تقریب میں راجستھان اردو اکیڈمی کے سابق صدر ڈاکٹر حسین رضا نے بھی شرکت فرمائی

 

اور اس ثقافتی تقریب کی ستائش کی۔ سہیل ہاشمی کے ہدیہ تشکر پر اس پر وقار محفل کا اختتام عمل میں آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button