تلنگانہ

حیدرآباد میں خاتون آئی اے ایس عہدیدار کے مکان میں رات دیر گئے ایک ڈپٹی تحصیلدار نے گھسنے کی کوشش کی

 

حیدرآباد _ 22 جنوری ( اردولیکس) تلنگانہ کی ایک خاتون آئی اے ایس عہدیدار  کے مکان میں رات دیر گئے ایک ڈپٹی تحصیلدار نے گھسنے کی کوشش کی جس پر  پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔۔شہر حیدرآباد کے جوبلی ہلز علاقہ کی گیٹیڈ کمیونٹی میں رہنے والی  خاتون آئی اے ایس عہدیدار سمیتا سبھروال نے اس واقعہ کو ٹوئیٹ کیا۔

 

بتایا جاتا ہے کہ میڑچل ضلع سے تعلق رکھنے والا ڈپٹی تحصیلدار 45 سالہ آنند کمار ریڈی اور اس کا دوست  رات میں گیٹیڈکمیونٹی میں واقع  خاتون آئی اے ایس کے مکان پہنچے۔انہوں نے سیکوریٹی عملہ  سے کہا کہ وہ سمیتا سبھروال کے مکان جانا چاہتے ہیں جس پر ان کو اس بات کی اجازت دیدی گئی۔ڈپٹی تحصیلدار نے کار میں اپنے دوست کو چھوڑدیا،خاتون عہدیدار کے مکان پہنچ گیا اور ان کے مکان کا دروازہ کھٹکھٹایا۔خاتون عہدیدار نے مکان کا دروازہ کھولا تو وہ نامعلوم شخص کو دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئیں

۔ڈپٹی تحصیلدار نے ان سے کہاکہ اس نے دو مرتبہ انہیں ٹوئیٹ بھی کیا ہے اور کام کے سلسلہ میں بات کرنے کیلئے ان کے پاس آیا ہے جس پر خاتون عہدیدار نے فوری طورپر سیکوریٹی عملہ  کو چوکس کیا جنہوں نے ڈپٹی تحصیلدار کو پکڑلیا اور پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس نے کار کو ضبط کرلیا اور اس کے دوست کو بھی گرفتار کرلی

متعلقہ خبریں

Back to top button