اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کا خانہ پور میں اہم اجلاس اور نئی باڈی کے انتخاب کا اعلان

نرمل: تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن، ضلع نرمل یونٹ کی جانب سے اہم اجلاس اور نئی ورکنگ باڈی کے انتخاب کا اعلان کیا گیا ہے۔
فیڈریشن کی نرمل عادل آباد اور نظام آباد یونٹوں کا مشترکہ اجلاس 3 ستمبر 2026 کو خانہ پور اے ایم کے فنکشن ہال میں صبح 11 بجے منعقد ہوگا۔ اجلاس کی صدارت فیڈریشن کے ریاستی صدر ایم۔ اے۔ ماجد کریں گے۔ ریاستی جنرل سکریٹری غوث محی الدین سمیت دیگر ذمہ داران اجلاس میں شرکت کریں گے۔
دوسری جانب ضلع نرمل میں فیڈریشن کی رکنیت سازی مکمل ہونے اور موجودہ ورکنگ باڈی کی مدت ختم ہونے کے بعد نئی ورکنگ باڈی کے انتخاب کے لیے جنرل باڈی اجلاس 31 اگست کو دوپہر 2:30 بجے آر اینڈ بی گیسٹ ہاؤس، نرمل میں منعقد ہوگا۔اجلاس میں نئی ضلعی ورکنگ باڈی کا انتخاب اراکین کی رائے سے جمہوری طریقے پر عمل میں لایا جائے گا۔
فیڈریشن کے ذمہ داران نے نرمل، خانہ پور، مدھول، بھینسہ، باسر، سارنگ پور اور ضلع بھر سے وابستہ تمام صحافیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی اجلاس میں پابندیٔ وقت کے ساتھ شرکت کریں اور اپنی پسند کی نئی ورکنگ باڈی کے انتخاب میں حصہ لیں۔
ایم۔ اے۔ وسیم، صدر، اور محمد اکبر خان، جنرل سیکریٹری، تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن ضلع نرمل یونٹ نے صحافیوں سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے۔



