انٹر نیشنل

ثانیہ مرزا کی خواہش ادھوری رہ گئی، کیرئر کے آخری گرینڈ سلام میں شکست۔ ٹینس اسٹاراشکبار

نئی دہلی: گرینڈ سلام میں ہندوستان کا پرچم بلند کرنے والی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا جمعہ کو اپنا آخری گرینڈ سلیم کھیلا تاہم انھیں کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔ وہ اپنے کھیل کے سفر کا اختتام کامیابی کے ساتھ کرنا چاہتی تھی لیکن آخری لمحات میں وہ اور ان کے ساتھی روہن بوپنا نے موقع گنوا دیا۔
ثانیہ کا آخری بار گرینڈ سلیم جیتنے کا خواب شرمندہ تعبیرنہیں ہوسکا کیونکہ آسٹریلین اوپن کے فائنل میں اسٹیفنی اور ماتوس کی جوڑی سے ہندوستانی جوڑی کو 7-6، 6-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔میچ کے بعد ثانیہ مرزا کافی جذباتی نظرآئیں اوراشکبارہوگئیں، انھوں نے بتایا کہ یہ موقع ان کے لیے بہت خاص تھا کیونکہ انھوں نے اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز میلبورن سے کیا تھا اور انھوں نے اپنا آخری میچ بھی میلبورن میں ہی کھیلا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button