نیشنل

اج دوپہر ملک بھر میں نیٹ امتحان – 22 لاکھ سے زائد امیدواروں کی شرکت متوقع – تلنگانہ کے 72 ہزار طلبہ بھی شامل

حیدرآباد _  ایم بی بی ایس کورسز میں داخلے کے لئے ملک بھر میں نیشنل ٹیسٹنگ ایجنس کی جانب سے آج بروز اتوار دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک  نیٹ امتحان منعقد ہونے جا رہا ہے۔ اس اہم قومی سطح کے میڈیکل داخلہ امتحان کے لئے566 شہروں میں 5453مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ تقریباً 22.7 لاکھ امیدوار  اس امتحان میں شرکت کریں گے۔

 

گزشتہ سال کے پیپر لیک تنازعہ کے بعد اس مرتبہ سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ تمام مراکز پر سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ ہفتہ کے دن امتحان کی ہموار تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے ماک ڈرلز کا انعقاد کیا گیا، جس میں موبائل سگنل جیمرز، امیدواروں کی تلاشی، بایومیٹرک تصدیق جیسے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

 

۔تلنگانہ ریاست میں نیٹ امتحان 24 شہروں کے 190 مراکز میں ہوگا، جن میں صرف حیدرآباد ضلع میں 62 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ ریاست بھر سے 72,507 طلبہ اس قومی سطح کے میڈیکل داخلہ امتحان میں شرکت کرنے والے ہیں۔امتحان کے پُرامن انعقاد کے لیے حکام کی جانب سے سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔

 

NEET امتحان لکھنے والے طلبہ کے لیے NTA کی ہدایات، ممنوعہ اشیاء کی فہرست جاری

 

نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (NTA) نے آج منعقد ہونے والے NEET-UG امتحان میں شریک ہونے والے امیدواروں کے لیے چند اہم ہدایات جاری کی ہیں۔ ادارہ نے واضح طور پر کہا ہے کہ بعض اشیاء کو امتحانی مرکز میں لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

 

پابندی عائد کردہ اشیاء میں شامل ہیں:

– تعلیمی مواد (Text Material)

– پینسل باکس، پلاسٹک تھیلیاں

– کیلکولیٹر، اسکیل، پین

– رائٹنگ پیڈ، یو ایس بی / پین ڈرائیو

– ایریزر، لاگ ٹیبل

– الیکٹرانک پین، اسکینر

– موبائل فون، بلوٹوتھ ڈیوائس، ایئر فون، مائیکروفون

– پیجر، ہیلتھ بینڈ

 

اس کے علاوہ، والٹ، سن گلاسز، ہینڈ بیگ، بیلٹ، کیپ، کلائی گھڑی، اسمارٹ واچ، کیمرہ، زیورات اور کسی بھی قسم کی دھات سے بنی اشیاء بھی امتحانی مراکز میں ممنوع قرار دی گئی ہیں۔

 

NTA نے طلبہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ان ہدایات کی سختی سے پابندی کریں تاکہ امتحان کے دوران کوئی رکاوٹ نہ ہو اور نظم و ضبط برقرار رہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button