تلنگانہ

باپ کی موت کے دوسرے ہی دن جوان بیٹا ہارٹ اٹیک سے فوت _ تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں افسوسناک واقعہ

جگتیال _ 24 ستمبر ( اردولیکس) باپ کی موت کے دوسرے ہی دن جوان بیٹا ہارٹ اٹیک سے فوت ہوگیا۔ یہ افسوسناک واقعہ تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں پیش آیا ۔

 

تفصیلات کے مطابق جگتیال ضلع کے کتھلا پور منڈل کے سری کونڈا گاؤں کے کمریا نامی شخص کا جمعہ کو خرابی صحت کے باعث  ہو گیا تھا۔ ان کا جوان بیٹا ملیشم جو حیدرآباد میں ملازمت کرتا تھا باپ کی آخری رسومات مکمل کرنے کے بعد ہفتہ کے دن حیدرآباد  واپس ہوگیا اور شہر پہنچنے کے بعد ملیشم کو  دل کا دورہ پڑا۔ جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی  ایک ہی دن کے وقفہ میں باپ بیٹے کی موت سے سری کونڈہ گاؤں میں  غم کی لہردوڑگئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button