جرائم و حادثات

جی ایس ٹی ٹیکس چوری کیس: اورنج ٹراویلس کے ایم ڈی، تلنگانہ کانگریس لیڈر سنیل کمار گرفتار

جی ایس ٹی ٹیکس چوری کیس: اورنج ٹراویلس کے ایم ڈی، تلنگانہ کانگریس لیڈر سنیل کمار گرفتار

 

جی ایس ٹی ٹیکس چوری کے ایک بڑے معاملے میں سنیل کمار کو جی ایس ٹی انٹیلیجنس حکام نے گرفتار کر لیا۔ سنیل کمار، اورنج ٹریولس کے منیجنگ ڈائریکٹر اور تلنگانہ کانگریس کے قائد ہیں۔ چہارشنبہ کی صبح انہیں تحویل میں لے کر نامپلی کورٹ میں پیش کیا گیا۔

 

حکام کے مطابق سنیل کمار نے تقریباً 28 کروڑ روپے کے جی ایس ٹی ٹیکس کی چوری کی ہے، جس کا انکشاف جی ایس ٹی انٹیلیجنس کی جانچ کے دوران ہوا۔ ریاست بھر میں ٹیکس چوری میں ملوث تاجروں کے خلاف جی ایس ٹی حکام سخت کارروائیاں کر رہے ہیں، اسی سلسلے میں جانچ کے دوران سنیل کمار کی ٹیکس ادائیگیوں میں سنگین بے ضابطگیاں سامنے آنے پر انہیں گرفتار کیا گیا۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں سنیل کمار نے نظام آباد ضلع کے بالکنڈہ حلقہ سے کانگریس پارٹی کے امیدوار کی حیثیت سے مقابلہ کیا تھا، تاہم انہیں بی آر ایس کے امیدوار ویمولا پرشانت ریڈی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

 

سیاست میں سرگرم رہتے ہوئے بڑے پیمانے پر کاروبار کرنے والے قایدین میں شامل سنیل کمار کی گرفتاری نے سیاسی اور تجارتی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس ادائیگیوں میں خامیوں کے حامل دیگر سیاسی و تجارتی شخصیات پر بھی حکام کی نظریں مرکوز ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button