جنرل نیوز

شہر شولاپور کے تاریخی اسکول ایم اے پانگل جونیئر کالج کے طالب علم ذکوان قاضی کا ریاستی سطح کے جوڈو مقابلوں کے لیے انتخاب

شولاپور18- اکتوبر ( اردو لیکس )حال ہی میں احمد نگر تریمورتی سنکول نيواسہ میں انٹر اسکول پونے ڈویژنل جوڈو کے مقابلے منعقد کیے گئے تھے۔ جس میں ایم اے پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج شولاپور کے طالب علم قاضی مُحمّد ذکوان مجاہد نے انڈر ۱۹ ( Under -19) کے پہلے راؤنڈ میں ہی ضلع نگر کے کھلاڑی کو

 

5۔10 اور سیمی فائنل میں پونہ شہر کے کھلاڑی کو 00۔10 کے اسکور پوائنٹس سے ہرا کر یک طرفہ جیت حاصل کی۔ اُس کے بعد اسی مقابلے کے فائنل میں احمد نگر شہر کے ماہر کھلاڑی کو 0۔10 کے اسکور پوائنٹس سے شکست دی ریاستی سطح کے جوڈو مقابلے کے لیے مذکورہ کھلاڑی کو انتخاب کیا گیا۔ مہاراشٹر اسٹیٹ جوڈو مقابلے بروز 19/10/2024 کو بالے واڑی پونے میں منعقد ہوگا    ذکوان قاضی کی اس شاندار جیت پر ایم اے پانگل اینگلو اُردو ہائی اسکول و جونیئر کالیج کے پرنسپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان نے اس کھلاڑی کا اعزاز کیا۔ پانگل جونیئر کالج کے *قاضی مُحمّد ذکوان مجاہد کی اس دیدہ زیب کامیابی پر پرنسپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان ، معاون صدر مُدرسہ ڈاکٹر ثریا پروین جاگیردار،

 

نکہت نلّا مندو، مُحمّد علی شیخ، وسیم نلّا مندو، ریاض سیّد ، ذاکر شاہ پورے ، حاجرہ رچبھرے ، فرزانہ نداف، تمام اساتذہ، غیر تدریسی عملہ، والدین اور طلباء و طالبات نے مبارکباد دی۔ ذکوان قاضی کی اس جیت بھرت میکالے ، مجاہد قاضی اور سکول کے اسپورٹس ٹیچر الطاف صدیقی، نوید منشی، اقبال دلال ان تمام اساتذہ کی رہنمائی حاصل ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button