تلنگانہ
دہلی میں ریونت ریڈی کو پولیس نے روک دیا – پولیس اسٹیشن میں راہول اور پرینکا سے ملاقات کی اجازت نہیں دی
دہلی میں ریونت ریڈی کو پولیس نے روکا، ایس آئی آر کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان
حیدرآباد: چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کو دہلی پولیس نے اس وقت روک دیا جب وہ حراست میں لئے گئے کانگریس لیڈر راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی سے ملاقات کے لیے پولیس اسٹیشن پہنچے۔ ریونت ریڈی نے راہول گاندھی کے احتجاج کو روکنے پر مرکز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے مودی اور امیت شاہ کی آمریت قرار دیا۔
انہوں نے ایس آئی آر کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ایس سی، ایس ٹی، قبائلی اور اقلیتی ووٹوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفیٰ تک ان کی جدوجہد جاری رہے گی۔



