تلنگانہ

تلنگانہ میں جعلی ڈگریوں کا کھیل بے نقاب – 35 جونیئر لیکچرس نوکری سے برطرف

تلنگانہ میں جعلی تعلیمی سرٹیفکیٹس کے ذریعے سرکاری ملازمت حاصل کرنے والے جونیئر لیکچرس کے خلاف محکمہ انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے کارروائی کی ہے۔ محکمہ نے جعلی پی جی ڈگریوں کی بنیاد پر جونیئر لیکچرار کے عہدے حاصل کرنے والے 35 افراد کو ملازمت سے برطرف کردیا ہے۔

 

حکام کے مطابق ان ملازمین کو پہلے شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کی گئی تھی، تاہم ان کے جوابات تسلی بخش نہ ہونے پر اعلیٰ حکام نے برطرفی کے احکامات جاری کیے۔بتایا گیا ہے کہ سابق بی آر ایس حکومت کے دور میں 2014 سے قبل کنٹریکٹ لیکچرار کے طور پر خدمات انجام دینے والے تقریباً 3,300 افراد کو 2023 میں مستقل کیا گیا تھا۔

 

ان میں بعض افراد نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے دیگر ریاستوں کی تقریباً 16 یونیورسٹیوں سے پی جی کی تعلیم حاصل کی ہے۔ان کی جانب سے جمع کرائے گئے پی جی سرٹیفکیٹس کی صداقت جانچنے کے لیے انٹرمیڈیٹ بورڈ کے حکام نے متعلقہ یونیورسٹیوں کا خود دورہ کیا اور ریکارڈ کی جانچ کی۔

 

تحقیقات میں 35 ملازمین کے پی جی سرٹیفکیٹس جعلی ثابت ہوئے۔اس کے بعد محکمہ نے متعلقہ ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کیے۔ وضاحتیں اطمینان بخش نہ پائے جانے پر اب انہیں ملازمت سے برطرف کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

Shadi
Shadi

متعلقہ خبریں

Back to top button