تلنگانہ

بی آر ایس کے سابق رکن اسمبلی پر جنسی ہراسانی کا الزام – خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج

حیدرآباد میں ایک خاتون کی شکایت پر بی آر ایس کے لیڈر اور کھمم ضلع کے پیناپاکا کے سابق رکن اسمبلی ریگا کانتا راو کے خلاف حیدرآباد کے پنجہ گٹہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

 

متاثرہ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ سابق رکن اسمبلی نے شادی کا وعدہ کرکے انھیں جنسی طور پر ہراساں کیا۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ یوٹیوب چینل کے نام پر انھیں ایک پلاٹ پر بلایا گیا، جہاں ان کے ساتھ ہراسانی کی گئی۔ خاتون نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ ملزم ان کی  تصاویر کے ذریعے اسے بلیک میل کر رہا ہے۔

 

شکایت کے مطابق سابق رکن اسمبلی نے ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کے نام پر اس سے چار لاکھ روپے بھی وصول کئے اور دھوکہ دیا۔

 

پولیس کے مطابق خاتون کی شکایت پر 26 جولائی کو مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ پولیس نے بھارتیہ نیائے سنہتا (BNS) کی دفعہ 69 اور دفعہ 351(2) (مجرمانہ دھمکی) کے تحت ریگا کانتا راؤ کے خلاف کیس درج کیا ہے۔

 

یہ معاملہ متحدہ کھمم ضلع سمیت ریاست کی سیاسی حلقوں میں موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ پنجہ گٹہ پولیس نے متاثرہ خاتون کا بیان ریکارڈ کر لیا ہے اور جمع کیے گئے شواہد کی بنیاد پر مزید قانونی کارروائی کی تیاری کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button