مغربی بنگال کے سابق چیف منسٹر بدھادیب بھٹاچارجی انتقال کر گئے

نئی دہلی _ 8 اگست ( اردولیکس ڈیسک) مغربی بنگال کے سابق چیف منسٹر بدھادیب بھٹاچارجی کا جمعرات کو انتقال ہو گیا۔ ان کی عمر 80 سال تھی۔مغربی بنگال میں بائیں محاذ کی 34 سالہ حکمرانی کے دوسرے اور آخری چیف منسٹر کے طور پر بھٹاچاریہ جانے جاتے ہیں ۔ بدھادیب بھٹاچارجی سال 2000 سے 2011 تک مسلسل 11 سال ریاست کے چیف منسٹر رہے۔
ان کی موت کی اطلاع ان کے بیٹے سچیتن بھٹاچاریہ نے جمعرات کی صبح دی۔ انہوں نے بتایا کہ بدھ دیو نے صبح کا ناشتہ بھی کیا تھا۔ اس کے فوراً بعد وہ بیمار پڑ گئے۔ ان کا انتقال صبح 8:20 بجے پام ایونیو پر واقع اپنے گھر میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق چہارشنبہ کی رات بدھا دیو کو سانس لینے میں زیادہ مسئلہ پیدا ہو گیا تھا
لیکن جمعرات کی صبح سے وہ دوبارہ بیمار ہو گئے۔ صبح اٹھ کر ناشتے کے بعد چائے پی۔ اس کے بعد وہ دوبارہ بیمار ہوگئے اور انھیں نیبولائزر دینے کی کوشش کی گئی ۔ ڈاکٹروں کی آمد تک وہ انتقال کر گئے۔بدھا دیو پولٹ بیورو کے رکن تھے۔