تلنگانہ

انتخاب کو چیلنج۔تلنگانہ کے وزیرکو ہائیکورٹ میں لگا دھکہ

حیدرآباد: تلنگانہ ہائیکورٹ میں ریاستی وزیرسرینواس گوڑ کو دھکہ لگا، انھوں نے ان کے انتخاب کو چیلنج کرنے سے متعلق داخل کی گئی درخواست کو مسترد کرنے کی عرضی عدالت میں داخل کی تھی جسے خارج کردیا گیا۔

 

 

 

محبوب نگر حلقہ سے تعلق رکھنے والے راگھویندر نامی شخص نے ایک عرضی دائر کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ وزیر سرینواس گوڑ نے اپنےانتخابی حلف نامہ میں چھیڑ چھاڑ کی ہے۔

 

 

 

لہٰذہ سرینواس گوڑ کی رکنیت کو نا اہل قراردیا جائے۔ سرینواس گوڑ نے راگھویندر کی طرف سے ان کے خلاف دائر کی گئی درخواست کو خارج کرنے کی عرضی دائر کی تھی جسے عدالت نے خارج کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button